ابنا: صہیوني ریاست کے وزير خارجہ اويگدر ليبر مين نے کہا ہے کہ اگر آزاد فلسطيني رياست کے قيام کے معاملے کو اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس ميں پيش کيا گيا تو اسرائيل فلسطينيوں کے خلاف حلموں اور سيکورٹي کاروائيوں ميں مزيد اضافہ کردے گا-صہیوني وزير خارجہ نے يہ بھي کہا کہ اسرائيل، فلسطني اتھارٹي کے ساتھ اپنے تمام تعلقات بھي منقطع کر لے گا- اسرائيل کو ستمبر ميں ہونے والے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس ميں آزاد فلسطيني رياست کے قيام کا معاملہ اٹھائے جانے کے ساتھ ساتھ انيس سو سڑسٹھ کے علاقوں سميت پورے مقبوضہ فلسطين ميں بڑے پيمانے پر ہونے والے ممکنہ عوامي مظاہروں پر شديد تشويش لاحق ہے-..............
/169